ویب ڈیسک: 18،17 مئی کو بلوچستان میں 3 بھارتی ایجنٹ دہشتگرد ہلاک،آواران کے علاقے گِشکور میں ہلاک دہشت گرد کی شناخت یونس کے نام سے ہوئی، بھارت کے حمایت یافتہ بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آواران کے علاقے گِشکور میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گرد کی شناخت یونس کے نام سے ہوئی، بھارت کے حمایت یافتہ بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق تھا۔
تربت شہر میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا سرغنہ صبر اللہ اور امجد عرف بِچھو مارے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز کو علاقے میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ہر قیمت پر بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کیلئے پرعزم ہے ، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے گئے
قوم کے تعاون سے دشمن کے ہر منصوبے کو ناکام بنانے کے لئےسکیورٹی فورسز پر عزم ہیں۔