وفاقی وزیرداخلہ کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی تحسین 

وفاقی وزیرداخلہ کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی تحسین 

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی تحسین ، محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ 9 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز  کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہا ، پاکستان کی بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی   دہشتگردوں کا بہادری سے  مقابلہ  کرتے ہوئے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 2 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےشہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ شہید جوانوں سپاہی فرہاد علی طوری اور لانس نائیک صابر آفریدی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

Watch Live Public News