(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں لوگ گلوکار پر نوٹوں کی بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی ریاست گجرات کے ایک لوک گلوکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں عقیدت مندوں کو ان پر لاکھوں روپے نچھاور کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطاب ق گجرات کے ضلع جوناگڑھ میں منعقدہ روایتی ڈائرو پروگرام کے دوران بھجن گلوکار گوپال سادھو نے پرفارم کیا اس دوران تقریب میں موجود افراد نے ان پر کرنسی نوٹوں کی بارش شروع کر دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاکستا ہے کہ گلوکار ہارمونیم بجاتے ہوئے مسلسل گاتے رہے جبکہ لوگ ان پر نوٹوں سے بھرے تھیلے ڈالتے رہے اور پھر ایک وقت ایسا آیا کہ گلوکار نوٹوں کے ڈھیر کے نیچے تقریباً دب گئے۔
دلچسپ بات یہ رہی کہ اتنی بڑی رقم نچھاور ہونے کے باوجود گوپال سادھو نے بغیر رکے اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔