بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جون تک توسیع

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جون تک توسیع

(ویب ڈیسک)بھارتی پروازوں کےلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جون تک توسیع کردی گئی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا۔جاری نوٹم کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیاروں پر عائد فضائی حدود پابندی میں توسیع کردی۔ بھارتی رجسٹرڈ طیاروں بشمول سول اور فوجی پروازوں پر بدستور پابندی عائد رہے گی۔ 

نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 جون تک بڑھا دیا گیا۔بھارتی ائیر لائنز اور ملٹری پروازیں پاکستانی فضائی حدود میں بدستور نہیں آسکیں گی۔ بھارتی طیاروں پر پابندی کا اطلاق 19 مئی صبح 10:40 سے نافذ العمل ہے۔ بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے لئے پابندی کو 24 جون صبح 4 بجکر 59 منٹ تک توسیع دی گئی ہے۔ 

Watch Live Public News