گنڈاپورعمران خان سےاہم ملاقات کےبعدایپکس کمیٹی میں شرکت کیلئےروانہ

گنڈاپورعمران خان سےاہم ملاقات کےبعدایپکس کمیٹی میں شرکت کیلئےروانہ
کیپشن: 24نومبر احتجاج:گنڈاپورعمران خان سے اہم ملاقات کرنےاڈیالہ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال،بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات  کرنے وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے عمران خان سے کانفرنس روم میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی۔گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم ہونے پر واپس روانہ ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کی کانفرنس روم میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سیاست ، پارٹی امور اور زیرسماعت مقدمات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے بھی مختلف امور پر گفتگو ہوئی اور اپیکس کمیٹی اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 24 نومبر کی احتجاجی کال کے حوالے سے اس ملاقات کو اہم سمجھا جا رہا ہے،بانی پی ٹی آئی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے درمیان  اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات ختم ہوگئی، ملاقات کے بعد وزیراعلی کے پی کے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے روانہ ہو گئے۔علی امین گنڈا پور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہو گئے۔ ملاقات میں 24 نومبر کے احتجاج اور سیاسی و پارٹی امور پر گفتگو ہوئی۔وکلاء، میڈیا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی اڈیالہ جیل کے باہر سماعت کے منتظر تھے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈا پور کی ایپکس کمیٹی اجلاس سے پہلے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات سے اجلاس کی اہمیت بڑھ گئی۔وزیراعلی خیبر پختونخوا کے ذریعے ڈیل کی کوشش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاوند ریفرنس کی سماعت علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی کے ملاقات کے باعث شروع نہ ہوسکی،احتساب عدالت کے جج بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکے تھے۔

 واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جبکہ احتجاج کے لیے مؤثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا۔

گزشتہ روز نے عمران خان نے اڈیالہ جیل سے اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے دیے گئے پیغام میں کہا کہ 24 نومبر کو صرف پی ٹی آئی نہیں پورا پاکستان باہر نکلے۔

ادھر، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

Watch Live Public News