(ویب ڈیسک ) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے اہم سیکیورٹی ادارے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے تل ابیب کے نزدیک اسرائیلی عسکری انٹیلیجنس کے ہیڈ کوارٹر کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
اس کے علاوہ حزب اللّٰہ نے کہا کہ اس نے جنوبی لبنانی دیہات کے ارد گرد اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا، جن میں فلیش پوائنٹ قصبہ خیام بھی شامل ہے۔
یہ حملے پیر کو تل ابیب پر حزب اللّٰہ کے ایک علیحدہ راکٹ حملے کے بعد ہوئے ہیں جس میں کم از کم 6 صیہونی زخمی ہوئے تھے۔
ادھر صیہونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں انکا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ ترجمان صہیونی فوجی کے مطابق گولانی بریگیڈ کے تین دیگر فوجی شدید زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔