ویب ڈیسک: وزیراعظم اسحاق ڈار کی ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں توانائی، تجارت، علاقائی امن اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کے وفود بھی روسی صدر سے ملے، اور پیوٹن نے تمام وفود کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے خطے میں اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
روسی صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کی مشترکہ ترقی، امن اور مضبوط معاشی روابط کے لیے اہم فورم ہے، جس کا کردار مستقبل میں مزید اہمیت اختیار کرے گا۔