ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ ویڈیو قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی جانب سے شیئر کی گئی، جس میں یونس خان بالی وڈ کا مشہور گانا "میرے دوست قصہ یہ کیا ہوگیا، سنا ہے کہ تو بے وفا ہوگیا" گاتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں یونس خان گانے کے بول میں معمولی سی غلطی کر بیٹھے، جس پر وہ خود اور ویڈیو دیکھنے والے سب ہنس پڑے۔
واضح رہے کہ اس وقت سابق کرکٹرز ہیوسٹن میں ایک لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں، جہاں یونس خان نے ٹیم ڈنر کے دوران اپنی گائیکی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ویڈیو میں ان کی گانے کی صلاحیتوں کی خوب تعریف کی جا رہی ہے، اور وہاں موجود مداح بھی ان کی آواز کے مداح ہو گئے ہیں۔