پاکستانی عوام کا ملکی سلامتی کیلئے افغان بارڈرکے حوالہ سے سخت،دوٹوک مؤقف

پاکستانی عوام کا ملکی سلامتی کیلئے افغان بارڈرکے حوالہ سے سخت،دوٹوک مؤقف
کیپشن: پاکستانی عوام کا ملکی سلامتی کیلئے افغان بارڈرکے حوالہ سے سخت،دوٹوک مؤقف

ویب ڈیسک: افغانستان کی دراندازی اوردہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کوعوام نے مکمل قومی مفاد قراردیا۔

پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ افغان بارڈر مسلسل دراندازی اور غیر قانونی آمدورفت کا بنیادی راستہ رہا ہے۔ افغان بارڈر کو مکمل سیل کر کے اسے عالمی سرحد کی طرح سخت ٹریٹمنٹ دینا ضروری ہے۔

دراندازی، اسمگلنگ اور دہشتگرد نیٹ ورکس کی ہر سرگرمی افغان بارڈر سے جڑی ہے۔ افغانستان سے دہشتگردی ختم ہونے تک بارڈر کھولنا قومی سلامتی کے خلاف ہوگا۔ پاکستان نے بارڈر اسی لیے بند کیا تاکہ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد سرحد عبور نہ کر سکیں۔ 

پاکستانی عوام نے مزید کہا کہ حالیہ کچہری حملہ واضح ثبوت ہے کہ دہشتگردی کی جڑیں افغانستان میں موجود ہیں۔ افغان عناصر بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ تجارت کے ساتھ سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو تو بارڈر بند کرنا ناگزیر اقدام ہے۔

طالبان کی ہٹ دھرمی اور دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی جاری رہی تو پاکستان کو اپنی سلامتی کیلئے پاک،افغان بارڈر مکمل بند رکھنا ضروری ہے۔

Watch Live Public News