گلین میگرا کو ایشیز سیریز سے قبل کمنٹری پینل سے فارغ کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

گلین میگرا کو ایشیز سیریز سے قبل کمنٹری پینل سے فارغ کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: گلین میگرا کو ایشیز سیریز سے قبل کمنٹری پینل سے فارغ کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کو ایشیز سیریز کے آغاز سے صرف دو روز قبل کمنٹری پینل سے فارغ کر دیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، قومی براڈ کاسٹر ادارے نے گلین میگرا کو جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلق کی بنیاد پر پینل سے الگ کیا۔ براڈ کاسٹر کی پالیسی کے مطابق، کسی ملازم کا جوئے کی کمپنی سے تعلق نہیں ہو سکتا۔

میگرا نے اپنی فاؤنڈیشن کے لیے جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلقات قائم کیے تھے، جو ادارے کے اصولوں کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا گیا۔

ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ گلین میگرا اور براڈ کاسٹر نے باہمی رضامندی سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل 2022 میں سابق فاسٹ بولر میچل جانسن بھی اسی پالیسی کی وجہ سے براڈ کاسٹر سے الگ ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News