فٹبال کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

فٹبال کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی
کیپشن: فٹبال کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) چند لاکھ آبادی والے ملک کوراساؤ نے فٹبال ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرکے ریکارڈ بنا ڈالا۔

کوراساؤ فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ میں کوالیفائی کرنےوالا آبادی کے لحاظ سے چھوٹا ترین ملک ہے۔ کوراساؤ کی آبادی صرف ایک لاکھ 56 ہزار ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز ساڑھے تین لاکھ آبادی والے آئس لینڈ کے پاس تھا۔

ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے کونکاکاف ریجن سے ہیٹی، پاناما اور کوراساؤ نے کوالیفائی کیا ہے۔ 2026 فیفا فٹبال ورلڈکپ کوراساؤ کا ڈیبیو ورلڈکپ ہوگا۔

گروپ بی میں کوراساؤ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر رہی۔ کوراساؤ براعظم جنوبی امریکا میں ڈچ کیریبیئن جزیرہ ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔