ویب ڈیسک: آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے ایوان صدر مظفرآباد میں حلف اٹھا لیا۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے 18 وزراء اور 2 مشیروں سے حلف لیا، جس میں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور بھی موجود تھے۔
وزراء میں سردار فہیم ربانی، چودھری اخلاق، یاسر سلطان، نبیلہ ایوب، چودھری رشید، جاوید بڈھانوی، قاسم مجید، ملک ظفر، ضیاء القمر، عامر یاسین، میاں عبد الوحید اور دیگر شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق نئی کابینہ کی تشکیل سے حکومت کو مضبوط استحکام حاصل ہوگا اور آئندہ اقدامات کے لیے ٹیم مکمل ہو گئی ہے۔
ابتدائی طور پر صرف 10 وزراء شامل کرنے کی تجویز تھی، لیکن اسمبلی اراکین کی مخالفت کے بعد مسلسل مشاورت کے بعد حلف برداری آج عمل میں آئی۔ مشاورتی عمل کی قیادت پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اور وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کر رہے تھے۔