ویب ڈیسک: جنوبی بھارت کی معروف ملیالم فلم اداکارہ میرا وسودیون نے اپنی تیسری طلاق کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ وہ اگست 2025 سے سنگل زندگی گزار رہی ہیں اور اپنی زندگی کے ’’سب سے پرسکون اور شاندار مرحلے‘‘ سے گزر رہی ہیں۔
میرا وسودیون نے اپریل 2024 میں ملیالم انڈسٹری کے کیمرہ مین وپن پوتھینکم سے شادی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات ایک ملیالم ڈرامہ سیریز کے سیٹ پر ہوئی تھی، جو بعدازاں دوستی اور پھر شادی میں تبدیل ہوئی۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق یہ رشتہ زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکا اور اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق تمام تصاویر اور پوسٹس سوشل میڈیا سے ہٹا دی ہیں۔
43 سالہ میرا وسودیون ملیالم سینما کی ایک معروف فنکارہ ہیں۔ وہ ’’تھنماتھرا‘‘، ’’اوروون‘‘، ’’ویرم: فائٹ فار جسٹس‘‘ اور ’’اُم اہا‘‘ سمیت متعدد مشہور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے پہچانی جاتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کے فیصلوں کے باوجود اب مکمل طور پر اپنے کیریئر اور ذہنی سکون پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں اور اس مرحلے کو اپنی زندگی کا بہترین دور قرار دیتی ہیں۔