گوگل نے جیمنائی 3: نیا طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرادیا

گوگل نے جیمنائی 3: نیا طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرادیا
کیپشن: گوگل نے جیمنائی 3: نیا طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرادیا

ویب ڈیسک: گوگل نے اپنا سب سے طاقتور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل " جیمنائی 3" متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو جیمنائی ایپ اور اے آئی سرچ انجن انٹرفیس میں دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ جیمنائی 2.5 کو صرف 7 ماہ قبل جاری کیا گیا تھا، اور اب اس سے بھی جدید لارج لینگویج ماڈل پیش کیا گیا ہے۔ یہ اعلان اوپن اے آئی کے جی پی ٹی 5.1 کے متعارف ہونے کے بعد کیا گیا۔

گوگل کے مطابق، جیمنائی 3 میں منطقی استدلال میں نمایاں پیشرفت کی گئی ہے، اور یہ ماڈل اس قدر گہرائی سے ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ، جیمنائی 3 کے بیسک ماڈل کے ساتھ " جیمنائی 3 ڈیپ تھنک" بھی جاری کیا گیا ہے، جو گوگل اے آئی الٹرا کے سبسکرائبرز کو اگلے ہفتے سے دستیاب ہوگا۔

گوگل کے مطابق، جیمنائی ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 65 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے، اور اس کے ساتھ " گوگل اینٹی گریویٹی" پاور کوڈنگ انٹرفیس بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو ملٹی ایجنٹک کوڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Watch Live Public News