(ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان و غیر ملکی شہریوں کی اطلاع دینے پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں غیرقانونی مقیم افغان و غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے، غیرقانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 3 ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس بھجوایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں کہیں بھی موجود غیر قانونی افغانی تارکین کی نشاندہی کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رہیں گے ۔پنجاب بھر میں ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہےجو غیر قانونی افغانیوں کو رہنے کیلئے مکان یا کاروبارکیلئے دوکان کرایہ پر دیئے ہوئے ہیں یا جن کے پاس ویزے تو سیاحت یا علاج وغیرہ کے ہیں لیکن وہ یہاں کاروبار کر رہے ہیں۔