آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کے رولز اپنا لیے، نوٹی فکیشن جاری

آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کے رولز اپنا لیے، نوٹی فکیشن جاری

(ویب ڈیسک ) نوٹیفکیشن کے مطابق جب تک آئینی عدالت کے الگ رولز نہیں بنتے سپریم کورٹ رولز 2025 ہی  لاگو ہونگے۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس ہوا۔وفاقی آئینی عدالت میں فل کورٹ اجلاس 17 نومبر کو منعقد ہوا۔ آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کے رولز اپنا لیے،اس حوالے سے   نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق   سپریم کورٹ رولز 2025 آئینی عدالت میں بھی نافذ العمل ہوں گے، جب تک آئینی عدالت کے الگ رولز نہیں بنتے سپریم کورٹ رولز 2025 ہی  لاگو ہونگے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ   آئینی عدالت میں ہر اپیل کم سے کم 2 رکنی بینچ سنے گا،چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت بینچ تشکیل دیں گے، 2 رکنی بینچ کے جاری کردہ فیصلوں پر نظر ثانی اپیل کم سے کم 3 رکنی بینچ سنے گا۔

  نوٹی فکیشن کے مطابق   سپریم کورٹ کا لائسنس رکھنے والے وکلاء ہی آئینی عدالت میں دلائل دینے کے مجاز ہوں گے۔

Watch Live Public News