پاک بحریہ کا انسداد منشیات کا بڑا آپریشن ، 130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں

پاک بحریہ کا انسداد منشیات کا بڑا آپریشن ، 130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں

(ویب ڈیسک ) پاک بحریہ نے   انسداد منشیات کا بڑا آپریشن کرتے ہوئے  130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں۔

ترجمان پاک نیوی کا کہنا ہے کہ   انسداد منشیات آپریشن پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں کیا۔ انسداد منشیات آپریشن سعودی عرب کی زیر قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت میں کیا گیا ۔

ترجمان پاک نیوی کے مطابق مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن کے دوران پی این ایس تبوک نے 2000 کلوگرام سے زائد میتھم فیٹامائن (آئس) ضبط کر لی۔ یہ انسداد منشیات آپریشن گذشتہ دو ماہ میں پاک بحریہ کا مسلسل تیسرا کامیاب آپریشن ہے ۔

ترجمان پاک نیوی کا کہنا ہے کہ   پاک بحریہ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

Watch Live Public News