(ویب ڈیسک ) پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) میں شامل ہونے والی 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں گلگت اور فیصل آباد کے ناموں پر اتفاق ہونےکا امکان ہے۔
پی سی بی کی جانب سے نئی ٹٰیموں کے 6 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ان ناموں میں فیصل آباد، گلگت ، سیالکوٹ، حیدرآباد، راولپنڈی اور مظفرآباد کےنام شامل تھے۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے 2 نئی ٹیموں کیلئے پیشکشیں طلب کر رکھی ہیں ۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ملتان سلطانز کے مابین تنازع تا حال حل نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے 5 فرنچائزز کو ویلیو ایشن دستاویزات بھجوا رکھی ہیں جبکہ 5 فرنچائزز کو تجدیدکی پیشکش بھی کی ہوئی ہے۔