دبئی : ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ردعمل دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے کہا ہے کہ صدر ایشین کرکٹ کونسل( اے سی سی) جے شاہ کے بیان پر حیرت اور مایوسی ہوئی، یہ بیان اے سی سی بورڈ یا پی سی بی کی مشاورت کے بغیر دیا گیا، سوچے سمجھے بغیر دیئے گئے بیان کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ پی سی بی نے کہا کہ بیان سے بھارت میں ورلڈ کپ، دیگر شیڈول آئی سی سی ایونٹس متاثر ہو سکتے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق تاحال اے سی سی سے کوئی باضابطہ وضاحت موصول نہیں ہوئی، اے سی سی سے اس اہم معاملے پر ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔