پلرا کی مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی میں 15 ارب کی ریکارڈ کولیکشن

پلرا کی مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی میں 15 ارب کی ریکارڈ کولیکشن
لاہور: پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے مالی سال 2023-2024 کی پہلی سہ ماہی میں قریباً15ارب کی ریکارڈ کولیکشن کی ہے۔جبکہ قریباً 9لاکھ افراد کو فردات اور انتقالات کی خدمات فراہم کی گئیں۔ان خدمات کے عوض صوبائی گورنمنٹ کو قریباً 4ارب جبکہ پلرا کو سروس چارجر کی مد میں قریباً 80کروڑ کی آمد ن ریکارڈ کی گئی ہے۔ پلرا نے اپنے اصلاحاتی اقدامات کے تحت لوکل گورنمنٹ کے ٹیکس (TTIP) کی مد میں قریباً1.2ارب روپے جبکہ وفاقی حکومت (FBR)کے لیے قریباً9ارب روپے کی کولیکشن کی۔ اراضی ریکارڈ سنٹرز کے بڑھتے ہوئے وسیع نیٹ ورک کی بدولت رواں مالی سال 2023-2024جولائی تا ستمبر میں قریباً 9لاکھ افراد کو اراضی ریکارڈ سے متعلق خدمات فراہم کی گئیں۔ جس میں قریباًاڑھائی لاکھ صارفین کو انتقالات اور 6 لاکھ سے زائد کو فردات کی خدمات فراہم کی گئیں ۔انتقالات کی مد میں قریباً 36کروڑ جبکہ فردات کی مد میں 40 کروڑ سے زائدکی آمد ن ہوئی۔ پلرا کی جانب سے عوامی سہولت کے لیے دیگر اصلاحاتی اقدامات جیسے رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹری کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایاگیاہے۔علاوہ ازیں شہری اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور ISO سرٹیکفیکشن پر بھی پیش رفت جاری ہے تاکہ شہریوں کے لیے اراضی ریکارڈ کی بہترین اور معیاری سروسز کو یقینی بنایا جاسکے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کا کہنا ہے کہ لینڈ ریکارڈ سروسز کا حصول خود کار طریقے سے ممکن بنایا جارہا ہے اور لینڈ ایڈمینسٹریشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور خدمات کے معیار کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی میں ماڈرن ٹیکنالوجی اور جدید سافٹ وئیر کے استعمال کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔