ویب ڈیسک:26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ ،حکومت نے پی ٹی آئی کے بغیر 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے ہوم ورک شروع کر دیا۔
ذرائع تحریک انصاف کے مطابق پی ٹی آئی کے 11 ارکان اسمبلی کا آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا امکان ہے، تحریک انصاف کے 4 سینیٹرز بھی پارٹی پالیسی کے خلاف جا سکتے ہیں، تحریک انصاف کے سینیٹرز میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے قریبی رشتہ دار بھی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی 2 سنیٹر زکے حوالے سے اعتراف کر لیا ہے کہ وہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے،بیرسٹر گوہر نے جن سنیٹرز کا اعتراف کیا ہے ان میں سنیٹر زرقا تیمور اور سنیٹر فیصل رحمان شامل ہیں ۔
پی ٹی آئی وفد کو آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے حوالے سے گرین سگنل نا مل سکا
جس کے بعد حکومت نے آئینی ترمیم کے حوالے سے دیگر آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔