وزیر اعلیٰ پنجاب نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار کی گرفتاری کی تصویر شیئر کردی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار کی گرفتاری کی تصویر شیئر کردی
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار کی گرفتاری کی تصویر شیئر کردی

 ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پیٹرولنگ پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد تصویر شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولنگ پولیس اہلکار کی بس میں ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اُس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سرگودھا میں نارووال چوک مریدکے پر ہائی وے پیٹرولنگ اہلکار نے خاتون کو بس میں ہراساں کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرفتاری کے بعد اہلکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہراساں کرنے کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مریم نواز نے گرفتار اہلکار کی دیگر تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Watch Live Public News