ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے آذربائیجان پہنچ گئے۔ طیارے دو طرفہ فضائی مشق "انڈس شیلڈ الفا" میں حصہ لیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان سے آذربائیجان تک نان اسٹاپ پرواز کی اور فضاء میں ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ ری فیولنگ پاک فضائیہ کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر سے کی گئی۔ مشق کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی بڑھانا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جدید فضائی جنگی حربوں اور مشترکہ آپریشنز کی مشقیں کی جائیں گی، مشق خطے میں استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کا مظہر ہے۔