(ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ہیں ۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ فجر شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کرکے اپنی شادی کی خوشخبری دی۔
اداکارہ فجر گہرے سرخ عروسی لباس میں نہایت دلکش نظر آئیں۔دلہے نے روایتی سیاہ شیروانی پہن رکھی تھی۔
ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فجر شیخ نے 2022 میں ڈرامہ سیریل "بیٹیاں" سے ڈیبیو کیا تھا ، انہوں نے "قرضِ جاں" اور ہارر فلم "دیمک" میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔