اے ٹی ایم مشین میں پیسے پھنس جائیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، بڑا مسئلہ حل

اے ٹی ایم مشین میں پیسے پھنس جائیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، بڑا مسئلہ حل

ویب ڈیسک: عصر حاضر میں کاروباری افراد اور پڑھا لکھا طبقہ نقد کیس اپنے پاس رکھنے کی بجائے بینک اکاونٹ میں جمع کرواتے ہیں تاکہ چوری، ڈکیتی کی وارداتوں سے بچا جاسکے، جدید دور میں اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال بھی عام ہوچکا ہے جس کے ذریعے کسی بھی وقت اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوائے جاسکتے ہیں۔

اکثر صارفین کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ اے ٹی ایم مشین میں کارڈ ڈالنے کے بعد مطلوبہ رقم کے ہندسے بتا دیے جاتے ہیں تاہم رقم نکلنے سے قبل تکنیکی خرابی یا نیٹ ورک کا مسئلہ ہونے کے باعث رقم مشین کے اندر ہی پھنس جاتی ہے۔

اس صورتحال میں متاثرہ شخص پریشان ہو جاتا ہے کہ وہ کیا کرے اور کیسے رقم نکالے۔ یہ خدشات بھی ہوتے ہیں کہ کہیں یہ رقم ضائع نہ ہو جائے۔ اگر کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہو تو گھبرانے کے بجائے آپ یہ چند اقدامات کریں تو آپ کو کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا۔

اگر تیکنیکی خرابی کی وجہ سے رقم مشین میں پھنس گئی ہے، تو چند منٹ انتظار کریں کیونکہ سرور ٹھیک ہوتے ہی رقم نکلوائی جا سکتی ہے۔ اس مرحلے میں 10 سے 15 منٹ میں مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

اگر ایسا نہیں ہوتا اور اکاؤنٹ سے رقم کاٹ لی جاتی ہے تو ٹرانزیکشن سلپ کو محفوظ رکھیں۔ یہ سلپ شکایت درج کرنے اور مزید کارروائی میں مددگار ثابت ہوگی۔ کئی بار بینک سسٹم 24 گھنٹے کے اندر خود بخود رقم واپس کر دیتا ہے۔

اگر 24 گھنٹے بعد بھی ایسا نہ ہو تو بینک کسٹمر کیئر یا متعلقہ برانچ سے رابطہ کر کے شکایات درج کرائیں۔ بینک عموماً ایک ہفتے میں مسئلہ حل کر دیتے ہیں۔

Watch Live Public News