دشمن کے شر سے محفوظ رہنے کا وظیفہ

دشمن کے شر سے محفوظ رہنے کا وظیفہ
کیپشن: دشمن کے شر سے محفوظ رہنے کا وظیفہ

ویب ڈیسک: دشمن کے شر سے محفوظ رہنے کا وظیفہ ایک روحانی طریقہ ہے جس کا مقصد انسان کو بری نیت، حسد اور دشمنی سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔ اسلامی روایات میں قرآن و اذکار اور مخصوص دعاؤں کی تلاوت کو دل کی صفائی، توکلِ الٰہی اور مستقل عمل کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

کسی بھی وظیفے کا اصل محور اخلاصِ نیت، نماز و ذکر کی پابندی اور اللہ تعالیٰ پر پکا بھروسہ ہوتا ہے۔ وظیفہ محض الفاظ کا دہرانا نہیں بلکہ دل کا بہتر ہونا، برائی سے بچاؤ کی سنجیدہ نیت، اور روزمرہ زندگی میں اچھے عمل اپنانا بھی لازمی ہے۔

دارالافتاءجامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کی ویب سائٹ پر دشمن کے شر سےبچنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسلامی وظیفہ شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔

دشمن کے شر سے بچنے کا وظیفہ

سوال

دشمن سے نجات, جان کی حفاظت اور اللہ کی مدد حاصل کرنے کا وظیفہ/عمل بتا دیں!

جواب

فرض نمازوں کا اہتمام کریں، فجر اور مغرب کی نماز کے بعد بسم اللہ کے ساتھ گیارہ مرتبہ سورۃ قریش پڑھ لیا کریں، اول و آخر درود شریف بھی پڑھ لیں، ان شاء اللہ ہر شریر کے شر سے جان مال کی حفاظت ہو گی۔  حدیثِ پاک میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو جب کسی دشمن کا اندیشہ ہوتا تھا تو  آپ ﷺ  ’’اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِيْ نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ‘‘ پڑھا کرتے تھے۔

اسی طرح صبح و شام درج ذیل دعائیں ایک ایک مرتبہ پڑھنے کا اہتمام کریں:

1-  ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْعَظِیْمِ الَّذِيْ لَیْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ وَبِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ الَّتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ، وَبِأَسْمَآءِ اللهِ الْحُسْنیٰ کُلِّهَا مَاعَلِمْتُ مِنْهَا وَمَالَمْ أَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ‘‘.

2- ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْکَرِیْمِ وَبِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ اللَّاتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَایَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا، وَشَرِ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ وَشَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ إِلَّا طَارِقًا یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَارَحْمٰن‘‘. فقط و الله أعلم

فتوی نمبر : 144108200478

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس وظیفے کو پڑھنے کیلئے  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء  کی ویب سائٹ پر جا کر مطالعہ کر سکتے ہیں ۔

Watch Live Public News