جسٹس طارق محمود جہانگیری جوڈیشل ورک سے روکنےکیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے

جسٹس طارق محمود جہانگیری جوڈیشل ورک سے روکنےکیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
کیپشن: جسٹس طارق محمود جہانگیری جوڈیشل ورک سے روکنےکیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف کیس میں نیا موڑ آگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری  جوڈیشل ورک سے روکنے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروانے پہنچ گئے۔

جسٹس طارق جہانگیری سے اظہار یکجہتی کیلئے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس سمن رفعت امتیاز بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری سائلین کے گیٹ سے کارڈ لیکر عدالت آئے۔

جسٹس طارق جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف اپیل دائر کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی جانب سے انفرادی طور پر اپیلیں دائر کی گئیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے بائیو میٹرک کروائی گئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نےاپنے بیان میں کہا کہ رولز کے مطابق ایک درخواست میں فریق نہیں بن سکتے۔رول کے باعث ہم الگ الگ اپیلیں دائر کررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی پانچ ججز اپیلیں دائر کر کے سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔جہاں وکلاء نے ججز کو بار میں آنے کی دعوت دی تاہم ججزنےانکارکردیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے پولیس اہلکاروں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہ اکہ اب آنا جانا لگا رہے گا ۔

Watch Live Public News