ملک سے فرار کیلئے ہیلی کاپٹر مانگنے پر نیپالی آرمی چیف نےسابق وزیراعظم  کوکیا کہا؟ 

ملک سے فرار کیلئے ہیلی کاپٹر مانگنے پر نیپالی آرمی چیف نےسابق وزیراعظم  کوکیا کہا؟ 

(ویب ڈیسک) سابق نیپالی وزیر اعظم کی جانب سے آرمی چیف سے ملک سے فرار کیلئے جب ہیلی کاپٹر مانگا گیا تو نیپالی آرمی چیف نے دوٹوک جواب دیا کہ ہیلی کاپٹر صرف استعفے کے بعد ملے گا۔

واضح رہے کہ نیپال میں جنریشن زی کی جانب سے کیے جانے والے مظاہروں کے دوران سابق وزیر عظم کے پی شرما اولی نے اپنی حفاظت کیلئے فوج سے مدد مانگی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہاہے کہ  مظاہروں کے درمیان سابق نیپالی وزیرِاعظم کے پی شرما اولی نے نیپالی  آرمی چیف جنرل اشوک راج سگدل کو فون کیا اور اِن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مدد مانگی۔

تو نیپالی آرمی چیف نے انکار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کو دو ٹوک کہا کہ’ ہیلی کاپٹر صرف اس صورت میں ملے گا جب آپ استعفیٰ دے دیں گے۔‘

اس بات کا انکشاف نیپالی نیوز پورٹل اوکیرا کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 ستمبر کو جب مظاہرین کےپی شرما اولی کی رہائش گاہ کے قریب پہنچ گئے تو بوکھلاہٹ میں وزیرِاعظم نے فوری طور پر فوجی سربراہ کو فون کر کے ملک سے انخلا کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا۔

Watch Live Public News