بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع  کردی گئی 

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع  کردی گئی 

(ویب ڈیسک ) بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع  کردی گئی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور دستیاب نہیں ہوگی۔یہ پابندی اُن تمام جہازوں پر لاگو ہے جو بھارتی ائیرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت میں ہیں، اُن کے زیرِ آپریشن ہیں یا اُن سے لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔ اس میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔

نوٹم کے مطابق   پابندی 19 ستمبر 2025 کو دوپہر 1:00 بجے  سے نافذ ہوگی اور اختتام 24 اکتوبر 2025 کو صبح 4:59 بجے  پر ہوگا ۔

قبل ازیں  پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کی توسیع کرتے ہوئے 23 ستمبر تک پابندی برقرار رکھی تھی۔

واضح رہے کہ   پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی ایئرلائنز  کیلئے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل سے بند ہے۔

Watch Live Public News