(ویب ڈیسک ) گوگل کے جدید جیمینائی ماڈل کے تحت تیار کیا گیا مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا ٹول ’ نینو بنانا‘ اب واٹس ایپ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔
اس ٹول کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر کو جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے ایڈٹ کرکے انہیں 3ڈی ماڈلز، اینیمی یا فلمی کرداروں کی شکل میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہ سہولت پرپلیگزیٹی نامی اے آئی کمپنی کے واٹس ایپ بوٹ کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔ نینو بنانا، گوگل کے جیمینائی 2.5 فلیش امیج ماڈل کا حصہ ہے، جو تیزی سے سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہو رہا ہے۔
استعمال کا طریقہ:
استعمال کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ صارفین کو صرف پرپلیگزیٹی واٹس ایپ بوٹ سے رابطہ کرنا ہوگا، اس کے لیے آپ کو 3285-436(833)1+ اس نمبر پر واٹس ایپ میسج کر کے اپنی تصویر اپ لوڈ کرنی ہوگی، مطلوبہ اسٹائل منتخب کرنا ہوگا اور چند لمحوں میں ایڈٹ شدہ تصویر حاصل ہو جائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹول سوشل میڈیا پر خود کو منفرد انداز میں پیش کرنے والوں کے لیے ایک نیا تخلیقی موقع فراہم کر رہا ہے۔ تاہم، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صارفین کو اپنی ذاتی تصاویر اور معلومات کسی بھی غیر مصدقہ پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ گوگل جیسے پلیٹ فارمز صارفین کے مواد کو اے آئی تربیت کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس لیے پرائیویسی سیٹنگز کی جانچ ضروری ہے۔