سدرہ امین پہلی پاکستانی بیٹر بن گئی، ساؤتھ افریقہ کیخلاف مسلسل دوسری سنچری

 سدرہ امین پہلی پاکستانی بیٹر بن گئی، ساؤتھ افریقہ کیخلاف مسلسل دوسری سنچری

ویب ڈیسک: پاکستان ویمن بمقابلہ ساوتھ افریقہ ویمن دوسرا ون ڈے میچ ،  پاکستان کی سدرہ امین نے سنچری بنا لی،  سدرہ امین نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے مسلسل دوسری سنچری بنانے پر مبارکباد دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سدرہ امین نے 97گیندوں پر 10چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی، سدرہ امین  مسلسل دو سنچریاں بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر بن گئیں، پاکستان ویمن ٹیم نے 34.5 اوورز میں 3 وکٹوں پر 220 رنز بنا لئے۔ 

چئیرمین پی  سی  بی  محسن  نقوی  نے ساؤتھ افریقہ وویمنز کرکٹ  ٹیم کے خلاف  مسلسل   دوسری سنچری بنانے پر پاکستانی بیٹر سدرہ امین کومبارکباد دی۔ 

 محسن  نقوی کا کہنا تھا کہ سدرہ امین نے دونوں  میچز میں بہترین  بلے بازی  کا  مظاہرہ کیا ،  سدرہ  امین  کی دونوں  اننگز  کی جتنی  بھی  تعریف  کی  جائے کم ہے۔

سدرہ  امین  نے  اپنی  محنت  اور صلاحیتوں  سے  بہترین  کارکردگی  دکھائی، امید ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی سدرہ  امین ایسی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔

دوسرے ون ڈےمیں ساوتھ افریقہ ویمن ٹیم نے پاکستان کوڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 25 رنز سے شکست دےد ی، پاکستان ویمن  ٹیم 313 رنز کےہدف کے  تعاقب میں 287رنز بنا سکی
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 122 اور نتالیہ پرویز نے 78 رنز بنائے۔

ساوتھ افریقہ ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے3  وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے تھے، پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 313 رنز کاہدف ملاتھا، بارش کے باعث میچ کو,,46 46 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News