پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد، زخمی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک: ذرائع

پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد، زخمی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک: ذرائع
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد سے زخمی ہونے والی خاتون رکنِ اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ وہ اس وقت ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد سے زخمی خاتون رکن صوبائی اسمبلی آسیہ امجد موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ آسیہ امجد چیئرپرسن پارلیمانی کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن ہیں۔ انہیں پنجاب اسمبلی میں تشدد کے واقعے کے بعد تین دن قبل گردن میں شدید درد کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز سے حالت کو دیکھتے ہوئے راولپنڈی ایم اے ایچ ہسپتال ریفر کردیا۔ راولپنڈی ایم اے ایچ ہسپتال میں ڈاکٹر نے معائنے کے بعد بتایا کہ آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے، جس کے باعث اُن کی اینجوگرافی کی گئی، جس پر اُن کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ کوما میں چلی گئیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون ایم پی اے آسیہ امجد اس وقت ایم ایچ ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں اور وہ مشینی سانس پر ہی زندہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے اُن کی طبیعت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔