عوام کو پیٹرول اور بجلی کے جھٹکےلگانے کی تیاریاں

عوام کو پیٹرول اور بجلی کے جھٹکےلگانے کی تیاریاں
کراچی: (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج پاکستان قیمت خرید سے کم قیمت پر پیٹرول بیچ رہا ہے، اس لئےاگرچہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق فیصلے مشکل ہیں لیکن کرنے پڑٰیں گے۔ معیشت کو سنبھالنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، تکلیف دہ فیصلوں سے ہی ملک کے حالات بدلیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی پر سوال اٹھائے اور کہا کہ عدالتوں میں کیمرے لگا کر دکھائیں نیب کرکیا رہاہے ؟ ہم سب نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ یا نیب چلائیں یا حکومت، حکومتی افسران کا کہنا ہے کہ نیب کی موجودگی میں کام نہیں کرسکتے. ہم سمجھتے ہیں کہ حل یہی ہے کہ نیب ختم کر دیں اور اپوزیشن کے کیسز ختم نہ کریں، نیب ختم ہونے سے سب سے زیادہ فائدہ عمران خان کو ہوگا، اگر یہ ادارہ رہے گا تو یہ ملک نہیں چل سکے گا، امید ہے کہ کابینہ اس حوالے سے بہتر فیصلہ کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی پر الزام نہیں لگائیں گے اور جیلوں میں بھی نہیں ڈالیں گے، جنہوں نے ملک کو لوٹا اور کرپشن کی انہیں جواب دینا پڑے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت صرف وفاقی حکومت کی ایڈوائس پر حکم جاری کرتا ہے، اور عارف علوی ، عمران خان کے نہیں بلکہ پاکستان کے صدر ہیں، وہ آئین پڑھ لیں، آئین کے مطابق فیصلے کریں، رات کے اندھیرے میں گورنرکو بدلنے والے صدر 5 دن سے غائب ہیں۔ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔