ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے 317 رمضان بازاروں میں اب تک سبسیڈائزڈ آٹے کے تقریباً 15 لاکھ سے زائد تھیلے شہریوں کو فراہم کیے جا چکے ہیں، پنجاب حکومت کے 8 ارب روپے کے رمضان پیکج کے تحت دیگر اشیاء ضروریہ بھی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں.جناب تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے پہلے سے جاری رمضان پیکج پر اپنی پھٹیاں لگانے کی بجائے عوام سے کیےگئے وعدےپورےکریں
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 20, 2022
آپ کا دعوٰی چینی 55 روپے فی کلو، گھی 200 روپے، آٹا 35 روپے فی کلو، پیٹرول 70 روپے اور ڈالر 100 روپے تھا
اب بھاشنوں سےعوام کے پیٹ نہ بھریں#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور https://t.co/mIqUYJlUcY
سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹوئٹر پر زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھاشن نہ دیں، عوام سے کیے وعدے پورے کریں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جناب تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے پہلے سے جاری رمضان پیکج پر اپنی پھٹیاں لگانے کی بجائے عوام سے کیےگئے وعدےپورےکریں، آپ کا دعوٰی چینی 55 روپے فی کلو، گھی 200 روپے، آٹا 35 روپے فی کلو، پیٹرول 70 روپے اور ڈالر 100 روپے تھا، اب بھاشنوں سےعوام کے پیٹ نہ بھریں.