پشاور:مختلف مقامات میں چھت گرنے کےواقعات،متعدد افرادجاں بحق

پشاور:مختلف مقامات میں چھت گرنے کےواقعات،متعدد افرادجاں بحق
کیپشن: مردان:مکان کی چھت گرنے سےماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق

ویب ڈیسک: مردان کےعلاقہ سوکئی میں حالیہ بارشوں سے خستہ حال ہونے والی مکان کی چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچیاں جاں بحق ہوگئی،جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چھت گرنے سے جمشید نامی شخص کی اہلیہ اور دو بیٹاں جان سے گئیں۔جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو1122حکام کا کہناہے کہ چھت گرنے کی صورت میں 3 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ملبے تلے دبنے کی صورت میں دو بچے اور خاتون جاں بحق اور ایک مرد زخمی ہوا۔ریسکیو1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو1122حکام کا کہناہے کہ ریسکیو1122 اہلکاروں نے ملبے تلے سے جاں بحق اور زخمی  کو نکال لیا،ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والی خاتون کے تفصیل درجہ ذیل ہے۔
 زوجہ جمشید عمر 27 سال جاں بحق،اوکاش عمر 07 سال جاں بحق،منصور عمر 2 سال جاں بحق جبکہ  جمشید عمر 34 سال زخمی ہے۔

خٹکو پل کے قریب گھر کی چھت گر گئی

ریسکیو1122حکام کا کہنا ہے کہ خٹکو پل کے قریب گھر کی چھت گر گئی،ابتدائی طور پر ملبے میں  2 بچے اور ایک مرد دب گیا ۔ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں،ریسکیو1122 اہلکاروں نے ملبے تلے سے زخمیوں نکال لیا اور تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکےلیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

دیر بالا: طوفانی بارش میں پھنسے 2 بچے جاں بحق، 8 افراد بے ہوش

سوات اور دیر کے درمیان واقع علاقہ قادر کنڈو کے مقام پر طوفانی بارش سے دو بچے جاں بحق اور 8 افراد بے ہوش ہو گئے۔دیربالا کےعلاقہ نہاگدرہ سے 10 افراد پیدل سوات جارہے تھے کہ راستے میں طوفانی بارش میں پھنس گئے۔نہاگدرہ سیڑی کے عوام نے بے ہوش افراد کو واڑی اسپتال منتقل کیا۔جاں بحق بچوں کی شناخت جویریہ اور آرزو کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 46 افراد چل بسے، ہزاروں گھر منہدم

 خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کے باعث صوبہ بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں اب تک 46 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 60 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 25 بچے، 12 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں 11 خواتین، 33 مرد اور 16 بچے شامل ہیں جبکہ مجموعی طور 2875 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 436 گھروں کو مکمل ،2439 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 110 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ قبائلی اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کی مد میں 90 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔