ایف سی کابلوچستان اور سندھ کی سرحد پر انسداد اسمگلنگ آپریشن

کیپشن: ایف سی کابلوچستان اور سندھ کی سرحد پر انسداد اسمگلنگ آپریشن

پبلک نیوز: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان اور سندھ کے بین الصوبائی سرحد پر انسداد اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے سندھ کی جانب غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور دیگر آشیاء جن میں چائنا سالٹ، سگریٹس، ٹائرز شامل تھے، کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔

اسمگلرز 7 ٹرکوں میں تقریبا 70000 لیٹرز ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔

ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور دیگر اشیاء ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کی جارہی ہیں۔

Watch Live Public News