گھر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد دبنگ خان کو  ایک اور دھچکا

گھر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد دبنگ خان کو  ایک اور دھچکا
کیپشن: Salman Khan
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: بالی وڈ کے سپر اسٹار کی ایک مشکل ختم نہیں ہوتی کہ دوسری شروع ہوجاتی ہے، حال ہی میں دبنگ خان کے گھر پر فائرنگ کا واقع پیش آیا، ابھی حالات نارمل نہیں ہوئے کہ ایک اور خظرہ سپر اسٹار سلمان خان کے سر پر منڈلانے لگا۔ 

تفصیلات کے مطابق گھر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سپر اسٹار سلمان خان کو  ایک اور دھچکا اس وقت ہلچل مچ گئی جب گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر بک کی گئی ایک ٹیکسی گلیکسی اپارٹمنٹ پہنچ گئی۔

 ڈرائیور نے جونہی لارنس بشنوئی کا نام لیا وہاں موجود چوکیدار نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کیب ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور بکنگ کی معلومات اکٹھی کی اور پھر بک کرانے والے کو اتر پردیش سے گرفتار کر لیا۔

اس واقعہ نے ممبئی پولیس کی نیند اڑا دی ہے  اور ممبئی پولیس الرٹ  ہو گئی ہے۔ تاہم پولیس نے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر ٹیکسی بک کرنے والے مجرم کو اتر پردیش کے غازی آباد ضلع سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم طالب علم بتایا جاتا ہے۔ یہ گرفتاری ممبئی پولیس نے غازی آباد سے کی ہے۔ ملزم کی عمر 20 سال بتائی جاتی ہے۔

نوجوان نے اداکار سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ سے باندرہ پولیس اسٹیشن جانے کے لیے لارنس بشنوئی کے نام سے اولا کیب بک کرائی تھی۔ جب اولا ڈرائیور گاڑی کے ساتھ سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ پہنچا اور وہاں موجود چوکیدار سے بکنگ کے بارے میں پوچھا تو چوکیدار حیران رہ گیا اور فوراً باندرہ پولیس کو اطلاع دی۔

یہ جان کر پولیس بھی حیران رہ گئی۔ اس لیے پولس ٹیم فوری طور پر گلیکسی پہنچی اور ممبئی کی باندرا پولیس نے اولا کیب کے ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کی۔ پھر جب اس سے آن لائن بکنگ کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات لی گئی تو پتہ چلا کہ اولا کیب بک کرنے والا شخص ممبئی کا نہیں بلکہ یوپی کے غازی آباد ضلع کا رہنے والا ہے۔ جس کی شناخت 20 سالہ روہت تیاگی کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کی عمر 20 سال ہے اور وہ زیر تعلیم ہے۔

پولیس نے جب اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس نے یہ حرکت محض تفریح کے لیے کی تھی۔ لیکن یہ مذاق اس کے لیے بہت بھاری ثابت ہوا ۔ باندرہ پولیس نے ملزم روہت تیاگی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے غازی آباد سے گرفتار کیا اور پھر ممبئی لے آئی۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے اسے دو دن کے پولیس ریمانڈ پر باندرہ تھانے کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ 14 اپریل بروز اتوار صبح 4.52 بجے سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ میں موٹر سائیکل پر سوار دو شوٹروں نے چلتی بائک سے فائرنگ کی تھی۔ ایک گولی سلمان کے گھر کی دیوار پر لگی، جب کہ ایک گولی وہاں نصب کھڑکی کے پردے کو چھید کر سلمان کے گھر کے اندر ڈرائنگ روم کی دیوار سے جا لگی۔