عمران خان سمیت 5 افیئرز، 3 ناکام شادیاں، سچا پیار نہیں ملا، زینت امان

عمران خان سمیت 5 افیئرز، 3 ناکام شادیاں، سچا پیار نہیں ملا، زینت امان
کیپشن: 5 affairs including Imran Khan, 3 failed marriages, Chacha Pyar Nahi Mila, Zeenat Aman

ویب ڈیسک: سابق بالی وڈ ہیروئن اور اپنے زمانے کی سپر اسٹار زینت امان نے نوجوانوں کو شادی سے پہلے ساتھ رہنے کا مشورہ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سچا پیار نہیں ملا اس لئے 74 برس کی عمر میں بھی تنہا ہیں۔ اایک  انٹرویو میں زینت امان نے نوجوانوں کو شادی سے پہلے ساتھ رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

یادرہے زینت امان کا بالی ووڈ میں سنہرا دور رہا ہے۔ 70 کی دہائی اور گلیمرس اداکاراؤں کے کرداروں میں جان ڈالنے والی زینت امان کی خوبصورتی کا چرچا ہوا کرتا تھا۔ لوگ اپنے گھروں میں زینت امان کے کئی کرداروں کے پوسٹر لگاتے تھے۔ زینت امان کا جنون عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سینما میں کام کرنے والے بڑے بڑے سپر اسٹارز  میں بھی تھا۔ 

زینت امان نے 5 سے زیادہ افیئرز کئے، 3 شادیاں کیں اور 74 سال کی عمر میں اب بھی اکیلی زندگی گزار رہی ہیں۔ 

  زینت امان 19 مارچ 1951 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ جب زینت امان 13 سال کی ہوئیں تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا۔ بچپن میں اپنے والد کو کھو دینے والی زینت امان کو گلیمر کی دنیا میں کافی دلچسپی تھی۔ 

خوبصورت ہونے کی وجہ سے زینت امان کو فلموں کا بھی شوق تھا۔ لیکن زینت امان پڑھائی میں بھی کافی اچھی تھیں۔ زینت کو کیلیفورنیا یونیورسٹی سے اسکالر شپ بھی ملی۔ یہیں اپنی تعلیم کے دوران ہی زینت امان نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔

زینت امان نے 70 کی دہائی میں مس انڈیا مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا۔ لیکن اس مقابلے میں زینت امان رنر اپ رہیں۔ لیکن زینت امان نے مس ایشیا پیسیفک کا ایوارڈ جیت لیا۔ اس کے بعد زینت اسٹار بن گئیں۔ 

اس کے بعد زینت نے بالی ووڈ کا رخ کیا اور 1971 میں فلم ہلچل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ لوگوں نے زینت امان کو کافی پسند کیا اور انہیں اسٹار بنا دیا۔ زینت امان کی خوبصورتی کے چرچے ہر طرف ہونے لگے۔ 

فلمی ہیروز سے لے کر ہدایت کار تک ان کے دیوانے ہونے لگے۔ اس عرصے میں زینت امان کو بھی محبت کی سیڑھی چڑھنے کا موقع ملا۔ زینت امان کی پہلی محبت سنجے خان سے ہوئی۔ سنجے اور زینت ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے۔ ان کا رشتہ چند سالوں تک قائم رہا اور انہوں نے 1978 میں خفیہ شادی کر لی۔ شادی کے بعد دونوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔ یہی نہیں ایک بار جھگڑے کے دوران سنجے خان نے زینت امان کی بری طرح پٹائی کردی۔ زینت کا جبڑا ٹوٹ گیا اور انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ 

زینت کی یہ شادی چند سالوں بعد ٹوٹ گئی۔ اس کے بعد زینت امان نے مظہر خان سے دوسری شادی کی۔ یہ شادی بھی وقت کے ساتھ متاثر ہوئی اور جلد ہی زینت کو دوسری بار طلاق ہوگئی۔ 

زینت امان نے 2012 میں امان کھنہ سے تیسری شادی کی۔ زینت نے 54 سال کی عمر میں تیسری شادی کی۔ جبکہ امان کھنہ کی عمر صرف 33 سال تھی۔ زینت امان کی تیسری شادی بھی جلد ہی ٹوٹ ہو گئی ،اب زینت 74 سال کی عمر میں اکیلی زندگی گزار رہی ہیں۔ زینت امان کے 5 سے زائد افیئرز رہ چکے ہیں۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور کرکٹر عمران خان کے ساتھ زینت کے تعلقات بھی کافی سرخیوں میں رہے تھے۔ حالانکہ دونوں نے کبھی بھی اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی۔

Watch Live Public News