اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ،ریڈ زون سیل، سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ،ریڈ زون سیل، سیکیورٹی ہائی الرٹ
کیپشن: اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ,ریڈ زون سیل، سیکیورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے آج اسلام آباد میں " غزہ مارچ" کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے،اس اقدام کے تحت علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر خاردار تاریں بچھا دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی بیریئرز بھی لگا دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی اقدامات کو سخت کر دیا ہے۔

پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، چیکنگ پوائنٹس پر گشت بڑھا دیا گیا ہے اور داخلی راستوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاہم جماعت اسلامی نے واضح کر دیا ہے کہ ان کا غزہ مارچ ہر صورت میں منعقد ہوگا۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے 26 اپریل کو غزہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News