نہروں کامسئلہ بات چیت سےحل ہوگا،رانا ثنا اور شرجیل میمن میں اتفاق

نہروں کامسئلہ بات چیت سےحل ہوگا،رانا ثنا اور شرجیل میمن میں اتفاق
کیپشن: نہروں کامسئلہ بات چیت سےحل ہوگا،رانا ثنا اور شرجیل میمن میں اتفاق

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے فون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے نہروں کےمسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ نہروں کے معاملے پر سندھ کے تحفظات کا خاتمہ کیا جائے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

سینیئر صوبائی وزیر سرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نہروں کے معاملے پر ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازعہ نہروں پر شدید تحفظات ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے لئے 1991 کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے، پیپلز پارٹی بھی نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

Watch Live Public News