وزیر اعلی مریم نواز کا فلمی صنعت کی بحالی کیلئے تاریخی قدم 

وزیر اعلی مریم نواز کا فلمی صنعت کی بحالی کیلئے تاریخی قدم 

(ویب ڈیسک )فلموں کی تیاری کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق   وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب، پاکستان کے پہلا فلم سکول کے قیام کی منظوری دے دی ۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی' میں فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کر دی گئی، ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیش رفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کرلیا گیا۔

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد " پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی" تشکیل دی گئی جس کا  نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کمیٹی رواں مالی سال میں پنجاب کی فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹ جاری کرے گی   ۔وزیر اطلاعات عظمی بخاری، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں ۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، سیکرٹری منصوبہ بندی آصف طفیل، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ بھی کمیٹی میں شامل ہیں   ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  کمیٹی فلم سازوں اور فلم ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی،  کمیٹی نئی فلموں کی تیاری اور نامکمل فلموں کے اسکرپٹس کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی فنڈ کے انتظام، اہلیت کے معیارات، اور باکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی،کمیٹی کو کسی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

مریم اورنگزیب کی صدارت میں کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا ،  وزیر اعلی کے وژن پر عملدرآمد کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔

Watch Live Public News