سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دو دہشتگردوں ہلاک کردیا ہے۔ہلاک دہشتگردوں میں خوارجی رنگ لیڈر وحیداللہ عرف مختیار اور خودکش حملہ آور شامل ہیں۔ہلاک دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد وحیداللہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں مطلوب دہشتگرد تھا۔21 فروری کے خودکش حملے کے مرکزی ہینڈلر کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑی تباہی کا خطرہ ٹل گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مزید دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ "عزمِ استحکام" کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشنز جاری رہیں گے۔

Watch Live Public News