ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 4,900 روپے کمی کے بعد 5,01,162 روپے پر آ گئی، جبکہ 10 گرام سونا 4,201 روپے کمی کے بعد 4,29,665 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 145 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 8,417 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر کی کمی کے بعد 4,788 ڈالر پر آگیا ہے۔