پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی (ترمیمی) بل 2026 متفقہ طور پر منظور

پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی (ترمیمی) بل 2026 متفقہ طور پر منظور
کیپشن: پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی (ترمیمی) بل 2026 متفقہ طور پر منظور

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس نے صوبائی ایمپلائز سوشل سیکیورٹی (ترمیمی) بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

اجلاس کی صدارت چوہدری امجد علی جاوید نے کی، جبکہ صوبائی وزیر خواجہ محمد منشا اللہ بٹ بھی شریک ہوئے۔ بل کے تحت محکمہ لیبر کا آڈٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے کرانے اور سوشل سیکیورٹی ادارے کی گورننگ باڈی میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے نمائندے کی شمولیت کی شق شامل کی گئی ہے۔ حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

اجلاس میں فیکٹری مزدوروں میں سلیکوسس سے ہونے والی اموات پر بھی غور کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ قابلِ تدارک مگر لاعلاج بیماری ہے جو سلیکا ڈسٹ کے طویل اثر سے ہوتی ہے۔

کمیٹی نے حفاظتی معیارات پر سخت عملدرآمد، مزدوروں کو حفاظتی سامان کی فراہمی، باقاعدہ طبی معائنے، آگاہی مہمات اور خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کی۔

Watch Live Public News