نامناسب سوالات پوچھنے پر اداکارہ میرا پوڈکاسٹ ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں

نامناسب سوالات پوچھنے پر اداکارہ میرا پوڈکاسٹ ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں
کیپشن: نامناسب سوالات پوچھنے پر اداکارہ میرا پوڈکاسٹ ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ میرا نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران ذاتی نوعیت کے سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گفتگو ادھوری چھوڑ دی۔

میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم “سائیکو” کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں اداکار شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

پروموشنل سرگرمیوں کے سلسلے میں وہ مختلف انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں شرکت کر رہی تھیں۔ اسی دوران وہ سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں مبینہ طور پر ان سے ذاتی زندگی اور ماضی سے متعلق سوالات کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق گفتگو کے دوران میزبان کی جانب سے بعض سوالات بار بار دہرائے گئے، جس پر میرا نے گفتگو کا رخ فلمی پروموشن کی طرف موڑنے کی کوشش کی۔ تاہم جب سوالات کا سلسلہ جاری رہا تو صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

بعد ازاں اداکارہ نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے   پوڈکاسٹ ادھورا چھوڑ کر اسٹوڈیو سے چلی گئیں۔

Watch Live Public News