ویب ڈیسک: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے مختلف شعبوں میں 1394 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے ملک بھر سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ادارے میں شمولیت کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں تاکہ ایسے پیشہ ور افراد کو بھرتی کیا جا سکے جو جرائم کے خلاف مؤثر کارروائی، قومی سلامتی کے تحفظ اور دیانت داری کے اصولوں پر کاربند رہیں۔
خواہشمند امیدوار آن لائن پورٹل [www.npftas.pk](http://www.npftas.pk) کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کا بنیادی مینڈیٹ قومی سلامتی، عوامی مفادات کا تحفظ، قانون کی عملداری اور منظم و پیچیدہ جرائم کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔