بامقصد مذاکرات کیلئے وعدوں کی پاسداری ناگزیر ہے، ایرانی صدر

بامقصد مذاکرات کیلئے وعدوں کی پاسداری ناگزیر ہے، ایرانی صدر
کیپشن: بامقصد مذاکرات کیلئے وعدوں کی پاسداری ناگزیر ہے، ایرانی صدر

ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بامقصد مذاکرات کے لیے وعدوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔

ان کے مطابق امریکی حکام کے متضاد اور غیرتعمیری بیانات منفی اشارہ دے رہے ہیں، جبکہ امریکا ایران کو دباؤ میں لانا چاہتا ہے—جو قابل قبول نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران دباؤ کے آگے جھکنے والا نہیں۔

دوسری جانب ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات پر سنجیدگی سے غور جاری ہے، تاہم دوسرے دور میں شرکت کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

ادھر New York Post کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر JD Vance اور ان کا وفد ایران سے ممکنہ مذاکرات کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچنے والے ہیں۔

Watch Live Public News