شکیل خان کو ہٹانےکامعاملہ:عمران خان نےاسد قیصر اور عاطف خان کو طلب کر لیا

شکیل خان کو ہٹانےکامعاملہ:عمران خان نےاسد قیصر اور عاطف خان کو طلب کر لیا
کیپشن: شکیل خان کو ہٹانےکامعاملہ:عمران خان نےاسد قیصر اور عاطف خان کو طلب کر لیا

ویب ڈیسک:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال سے پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے اور پارٹی کے اندر اختلافات پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسد قیصر اور عاطف خان کو طلب کر لیا۔

عمران خان، اسد قیصر اور عاطف خان سے صوبہ کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام رہنماؤں کے نام کچھ خاص ہدایات جاری کریں گے، اسد قیصر اور عاطف خان کی ملاقات کل اڈیالہ جیل میں متوقع ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ سروس ڈیلیوری پر توجہ دی جائے۔

Watch Live Public News