عمران خان کی سہولت کاری،پیغام رسانی کا الزام،اڈیالہ جیل سے 6 اہلکار گرفتار

عمران خان کی سہولت کاری،پیغام رسانی کا الزام،اڈیالہ جیل سے 6 اہلکار گرفتار
کیپشن: عمران خان کی سہولت کاری،پیغام رسانی کا الزام،اڈیالہ جیل سے 6 اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رابطے کے الزام میں اڈیالہ جیل کے مزید 6 جیل اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سہولت کاری اور ان کے لیے پیغام رسانی کے نیٹ ورک کے معاملے میں انکشافات ہوتے جا رہے ہیں۔ 

تازہ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے سہولت کاری میں ملوث مزید 6 ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ زیر تفتیش آنے والے جیل ملازمین میں 2 لیڈی وارڈز، سوئپر اور کیمرہ سکیورٹی چیکنگ پر تعینات اہل کار شامل ہیں۔ 

ملازمین کے زیر استعمال موبائل فونز کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے جب کہ جیل کا لیڈی اسٹاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے سہولت کاری میں مبینہ طور پر ملوث پایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 اگست سے اب تک عمران خان کے لیے جیل میں سہولت کاری کے الزام میں 16 ملازمین سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

Watch Live Public News