ویب ڈیسک: پی ٹی آئی لاپتہ کارکن فیضان کی بازیابی کا کیس اٹارنی جنرل کو بھیجتے ہوئےسماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لاپتہ کارکن فیضان کی بازیابی کے کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔پی ٹی آئی لاپتہ کارکن فیضان کے والد روسٹرم پر آئے اور آبدیدہ ہو گئے۔
لاپتہ فیضان کے والد نے کہا کہ صبح بھی مر رہا ہوں شام بھی مر رہا ہوں،صبح سے شام میری بیوی اٹھنے کے قابل نہیں،میں 75 سال کا ہوں بیڈ سے اٹھ نہیں سکتا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ اٹارنی جنرل کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل اس معاملے کو بھی دیکھیں اور جمعرات کو رپورٹ دیں۔
عدالت نے لاپتہ فیضان کی بازیابی کا معاملہ اٹارنی جنرل کو بھیج دیا اور سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔